پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 8 افراد کے موت کی تصدیق

کرا چی /پشاور/اسلام آباد(پی پی آئی)ملک میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد منگل سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے جن میں پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ پولیس اہلکار شامل ہیں۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق بدھ کے روز مظاہریوں کے دوران اب تک چار لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 12 زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تسلی بخش ہے جنھیں جسم پر گولیاں لگی ہیں۔کراچی میں ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز چینی کمپنی ہانگ کانگ داود جیٹی میں گھسنے کی کوشش کرنے والا ایک شخص پولیس کی فائرنگ سے موت ہوہوگئی۔گذشتہ روز کوئٹہ، لاہور اور چکدرہ میں ایک، ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔