خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

زرتاج گل کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کرلیا

لاہور(پی پی آ ئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 11 مئی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زرتاج گل پیش نہ ہوئیں تو یکطرفہ کارروائی ہوگی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار طلبی کے باوود زرتاج گل پیش نہیں ہوئیں، اگر اس بار بھی پیش نہ ہوئیں تو یکطرفہ کارروائی ہوگی۔نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ٹھیکے مبینہ فرنٹ مینوں کو دیئے، سابو وفاقی وزیر اور اور ان کے شوہر نے منصوبوں کی لاگت دگنی کروائی۔پی ٹی آئی رہنماپر الزام ہے کہ وفاقی وزیر نے منصوبے میں بھاری رشوت بھی وصول کی۔اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکسیئن، ایس ڈی او، سب انجینئر پبلک ہیلتھ ڈی جی خان کو بھی 11 مئی کو طلب کیا ہے۔