سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شرپسندوں کا ریڈیو پاکستان پشاور آفس پر حملہ، فائرنگ، خواتین سمیت سٹاف پر تشدد، نیوز روم نذرآتش

پشاور (پی پی آئی) پشاور میں ریڈیو پاکستان آفس پر سینکڑوں شرپسندوں نے حملہ کر دیا، عمارت کے مختلف سیکشنز سے سامان لوٹ لیا، فائرنگ کی اور خواتین سمیت سٹاف پر تشدد کرتے ہوئے نیوز روم کو آگ لگا دی۔ پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان ریڈیو پاکستان کا مرکزی دروازہ توڑ کر عمارت میں داخل ہو گئے، مختلف سیکشنز میں آگ لگا دی۔ عمارت میں موجود فرنیچر کو توڑ دیا، ڈآئریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کا کہنا ہے کہ چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو بھی آگ لگا دی گئی۔ آگ عمارت میں مسلسل پھیلتی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شر پسند فائرنگ بھی کرتے رہے، خواتین سمیت سٹاف پر تشدد کیا گیا، پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ ریڈیو پاکستان حکام کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بھی شرپسند ریڈیو پاکستان کی عمارت میں داخل ہوگئے تھے اور تباہی مچائی تھی۔