خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران گرفتاری پر فلمی ستاروں کا شدید ردعمل، فنکاروں نے ظلم قراردے دیا

کراچی (پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظلم قرار دیا ہے۔اداکارہ مشی خان نے افسوس کا اظہار کیا۔مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ اب پاکستانی عوام کو آزمانے کا وقت آگیا ہے۔ قائد کا امتحان خاتم، قوم کا شروع! پی پی آئی کے مطابق اداکار بلال قریشی کا کہنا ہے کہ کوئی فرار ہوا کوئی گرفتار ہوا لیکن یہ جو گرفتاری ہے یہ تیاری ہے۔اداکارہ مایا علی نے 9 مئی کو قوم کے لیے سیاہ دن قرار دیا اور انسٹاگرام پر لکھا کہ اْنہیں اپنا کپتان رینجرز کے ہاتھوں میں دیکھ کر دْکھ ہو ا۔یمنیٰ زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حقیقی ہیرو سے ہمیشہ اس کے حریف نفرت اور اس کے مداح پسند کرتے ہیں۔ میزبان متیرا نیعمران خان کو گرفتار کرنے کے انداز پر غصے کا اظہار کیا۔ اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر لکھاکہ”دعا ہے کہ اللہ عمران خان کی حفاظت کرے۔ عمران کی گرفتاری کی خبر کو دل دہلا دینے والی خبر قرار دیتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے ملک و عوام کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ اداکارہ صبا قمر نے لکھا کہ یہ اب رہنے کے قابل جگہ نہیں رہی ہے۔ اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ایک لیڈر کے لیے اس طرح کی حمایت ہمارے ملک کی تاریخ میں بے مثال ہے“۔ اداکار فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”قوم کے سب سے پسندیدہ اور مقبول لیڈر کو اپنی قوم سے دور رکھنے والے سن لیں! ایسا کرنے سے آپ اس قوم کو ہمیشہ کے لیے ایک ہجوم بنا دیں گے، دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی اپنے ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ فائزہ خان نے بھی اسلام آباد میں عمران خان کی گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔