پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے گرد گھیرا مزید تنگ،شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ، بھی گرفتار

سلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، فواد چودھری اور اسد عمر کے بعد وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا، اسلام آباد اور پنجاب میں حالیہ جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں بھی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نامزد ہیں۔پولیس نے پی ٹی آئی کے کے مرکزی رہنما و سابق معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔جبکہ پولیس نے خواتین پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونیوالی رہنماؤں میں مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری، عالیہ حمزہ اور فلک ناز چترالی شامل ہیں۔ اسلا م آ باد پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے پر پی ٹی آئی کی تین خواتین سمیت 7 رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔