سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی تحاریک گرفتاریوں سے مزید تیز ہوتی ہیں: زلفی بخاری

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تاریخ سے ناواقف لوگ نہیں جانتے کہ سیاسی تحاریک گرفتاریوں سے مزید تیز ہوتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی زلفی بخا ری نے کہا کہ عمران خان کے بعدشا ہ محمود قریشی اسد عمر کی گرفتاری غیر قانونی ہے، عثمان ڈار کے گھر توڑ پھوڑ کی گئی، فواد چودھری کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری پارٹی کی خواتین رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاریخ سے ناواقف لوگ نہیں جانتے کہ سیاسی تحاریک گرفتاریوں سے مزید تیز ہوتی ہیں۔