پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی نے ہر ریڈ لائن کو کراس کیا ہے: بلاول بھٹو

کرا چی(پی پی آ ئی) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہر ریڈ لائن کو کراس کر دیا ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی گرفتاری پرجشن اورمٹھائیاں نہیں بانٹتے،سیاستدان گرفتار ہوتے ہیں تو پوری سیاست کا نقصان ہوتا ہے، پچھلے 3،2 دن سے جو دیکھ رہے ہیں یہ پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دن ہیں، بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گولی، بندوق اور پتھر کے استعمال کا راستہ اپنایا ہے،جبکہ جمہوریت ہی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو پر ایک حملہ تحریک طالبان نے کیا تھا اور ایک حملہ اب تحریک انصاف نے کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع دن سے نیب کے خلاف ہے جبکہ تحریک انصاف نیب کا دفاع کرتے آرہی ہے، خان صاحب نے مہم شروع کروائی کہ نیب کو بچائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے میاں صاحب کی حکومت میں بھی کہا تھا نیب کو بند کیا جائے، ہماری بات نہیں مانی گئی، آج ہمارے اتحادی ہمارے مؤقف پر آگئے ہیں، ہم سب کا مطالبہ تھا کہ نیب ریفارمز کی جائیں، ہم نیب ریفارمز لے کر آئے، اب 90 روز کے بجائے 14 روز نیب کی قید میں رہ سکتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اب نیب ریفارمز سے عمران خان خود فائدہ لے رہے ہیں، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کا پیسہ ہے، سندھ کے عوام کا پیسہ ہے، عمران خان احتساب کا نام لینے والے وزیراعظم تھے، خان صاحب کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ عوام کا لوٹا پیسہ واپس لے کر آئیں گے۔بلاول بھٹونے مزید کہا کہ برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے نے 190ملین پاونڈ پکڑے، یوکے حکومت نے190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس دلوانا چاہے،عمران خان نے سیل لفافے میں 190 لین پاؤنڈ کی کابینہ سے منظوری لی۔190ملین پاؤنڈملک ریاض کودیئے تاکہ وہ سپریم کورٹ میں اپناجرمانہ ادا کر سکیں۔ ہم اس جرم میں ملوث ہوتے توجیل میں ہوتے۔بلاول بھٹو نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی کابینہ کودھوکا دیا۔انہیں سنگین الزامات پرقانون کے مطابق گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا تھاعمران خان گرفتارہوئے توردعمل سیاسی نہیں ہوگا۔اگریہ سیاسی جماعت ہوتے تو پرامن احتجاج کی کال دیتے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے، پرتشدد احتجاج کی کال واپس کی جائے اور ملک کو مزید نقصان نہ کیا جائے۔