پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیب نے عمران خان کو باضابطہ شامل تفتیش کرلیا،عمران خان سے تفتیش کیلئے تحریری سوال نامہ تیار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) نیب نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور تحریری سوال نامہ تیار کرلیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق القادریونیورسٹی کیس میں نیب کے زیر حراست تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نیب نے باضابطہ طور پر شامل تفتیش کرلیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے عمران خان سے تحریری سوالنامے میں جواب طلب کیا ہے کہ برطانیہ سے غیرقانونی رقم واپسی کی سمری کیوں تیار کرائی، اور غیر قانونی رقم کی واپسی کو سرنڈر کرنے کی منظوری کیوں دی۔نیب کے سوالنامے میں عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ ملزمان نے بدلے میں یونیورسٹی کی زمین اور دیگر مالی فوائد کیوں لیے، اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا۔نیب نے عمران خان سے یہ بھی سوال کیا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط وکتابت کو خفیہ کیوں رکھا گیا، اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا۔عمران خان سے القادر یونیورسٹی کی منظوری سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔