سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلو چستان،فوج کے حق میں ریلی قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت

کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاک فوج کے حق میں سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فوج مخالف بیانیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ذرا ئع کے مطابق ریلی میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس دوران حاجی میر بہار خان مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک دشمن عناصر کے سازش کے تحت فوج مخالف بیانیہ کو ہوا دے کر لوگوں میں اشتعال پیدا کیا ہے۔رہنماؤں نے کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر شپ کی طرف سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔ریلی کے شرکانے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ شہر کی فضا فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔