پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور، ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا ٹاسک سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کے سپرد

لاہور(پی پی آ ئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد کارروائیوں پر شرپسند عناصر کی گرفتاری کیلئے موبائل ٹریکنگ یونٹ کو متحرک کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق جناح ہاؤس سمیت شہر میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے والے عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں گرفتار افراد کی تعداد 2217 ہو گئی۔پنجاب پولیس کے مطابق سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں مبینہ طور پر ملوث گرفتار افراد کی تعداد اب 2217 تک جا پہنچی ہے۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ نامزد ملزمان کے علاؤہ شرپسندوں کو گرفتار کرے گی۔