لاہور(پی پی آئی) لاہور میں شرپسندوں نے ٹرین روکنے کی بھی کوشش کی مگر ناکام رہے نیز لاہور کے علاقے زمان پارک سندر داس روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کلمہ چوک پل کے نیچے کپڑے کے کنٹینر پر دھاوا بول دیا، ڈرائیور کنٹینر چھوڑ کر اکیلا ٹرالر لے کر بھاگنے کی کوشش میں بھی کامیاب نہ ہوسکا۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے کنٹینر کے ساتھ ساتھ ٹرالر کو بھی آگ لگا دی، آگ کے باعث کچھ دیر کیلئے کلمہ چوک کو چاروں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنا پڑا البتہ پی ٹی آئی کارکن پولیس آنے پر فرارہوگئے۔
Next Post
جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث رہنماؤں کی فہرست جاری
Thu May 11 , 2023
(ویب ڈیسک) ملک گیر احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر ہونیوالے پر تشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، سرکاری املاک […]
