انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت

 لندن (پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن کو پاک انگلینڈ سیریز پر دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے لندن میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی ملاقات میں حالیہ پاکستان انگلینڈ ٹی20 سیریز اور آئندہ ہونے والی کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اکتوبر میں پاکستان میں شیڈول ٹیسٹ سیریز پر بھی بات چیت ہوئی، محسن نقوی نے رچرڈ تھامسن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Latest from Blog