سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 سلو پوائزن کے شبہ کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم

مظفرآباد(پی پی آئی)مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سلو پوائزن کے شبہ کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ احمد فرہادکی اہلیہ نے موجود وکیل کو تبدیل کرکے سینئر قانون دان سردارکے ڈی خان اور محمودبیگ کو احمد فرہاد کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔وکیل سردار کے ڈی خان نے  الزام لگایا ہے کہ احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ اس پر عدالت نے احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم پر عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کیڈاکٹروں کی ٹیم احمد فرہادکا طبی معائنہ کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے احمد فرہاد کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو کیس پر بحث کی جائے گی۔