عمران فتنہ، ان کا ایک اور 9 مئی جیسا پلان ہے، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان کے زہریلے آرٹیکلز باہر کے اخبارات میں کیوں چھپ جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی فتنہ ہیں، ان کا ایک اور 9 مئی جیسا پلان ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج بھی ملک کی فوج اور چیف جسٹس کے خلاف محاذ بنایا گیا، نوجوانوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، 9 مئی سمیت بانی پی ٹی آئی یہ سب کیوں کر رہے ہیں، اس پر کمیشن بنایا جائے، کمیشن اس بات پر بننا چاہیے بانی پی ٹی آئی ملک دشمنی کیوں کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 آئندہ دنوں میں بھی موسم گرم  رہے گا

Sun Jun 2 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آئی)ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ دنوں میں بھی موسم گرم  رہے گاجبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاء الدین، اور […]