لندن اے ٹی پی:دفاعی چمپین فیڈرر ریکارڑ12ویں دفعہ سیمی فائنل میں

 لندن:سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹارراجر فیڈرر ریکارڑ 12ویں دفعہ اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے مقامی نمبر ایک اینڈے مرے کو کوارٹر فائنل مقابلے میں0-6اور1-6سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جاپانی نیشیکوری کو سیمی فائنل میں اپنی جگہ کومحفوظ کرنے کے لیے راجر فیڈرر کی جیت کا انتظارکرنا پڑا،اسے قبل نیشیکوری نے اسپینش ڈیوڈ فیرر کو 6-4،4-6اور1-6سے شکست دی تھی، نیشیکوری پہلی دفعہ اے ٹی پی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔راجر فیڈررنے ریکارڑ چھے مرتبہ اے ٹی پی فائنلز جیت چکے ہیں جبکہ اپنے کیرئر کی 250ویں فتح بھی مکمل کی۔راجرفیڈررنے اے ٹی پی کے سیمی فائنل میں 12ویں دفعہ کوالیفائی کرکے چیکوسلواکیہ کے سابق اسٹار آئیون لیندل کا ریکارڑ بھی برابر کردیا۔

Next Post

آئی سی سی ایوارڑ:آسٹریلیا کے مچل جونسن نے پلیئردی آف ائر کا ایوارڑ جیت لیا

Fri Nov 14 , 2014
 دبئی: اانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے سال2014 کے بہترین کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جونسن دو ایوارڑ کے حق دار قرار پائے ہیں، آئی سی سی نے مچل جونسن کو سال کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ائر کا انعام دیا، مچل جانسن نے ایشنر سیریز اور […]