آئی سی سی ایوارڑ:آسٹریلیا کے مچل جونسن نے پلیئردی آف ائر کا ایوارڑ جیت لیا

 دبئی: اانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے سال2014 کے بہترین کھلاڑیوں کے حتمی ناموں کا اعلان کردیا۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل جونسن دو ایوارڑ کے حق دار قرار پائے ہیں، آئی سی سی نے مچل جونسن کو سال کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ائر کا انعام دیا، مچل جانسن نے ایشنر سیریز اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر37وکٹیں حاصل کی تھیں۔مچل جانسن سابق کپتان رکی پونٹنگ کے بعدتاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنھیں سال کا بہترین ٹیسٹ کھلاڑی کا ایوارڑ دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کے ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ولیئر کو سال بہترین ون ڈے کھلاڑی کا ایوارڑ دیا گیاہے،انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے نوجوان کھلاڑی گیری بیلنس کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ائر کا ایوارڑ دیا گیا، گیری بیلنس ے جنوری میں آخری ایشنر میچ میں سڈنی میں اپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا انھوں نے اب تک 8ٹیسٹ میچوں میں تین سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کے بدولت 60.75اوسط سے 725بنائے ہیں۔ انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبوروف نے سال کے بہترین ایمپائر کا ایوار ڑ جیت لیا۔

Next Post

مائیکل کلارزخمی ، ہیڈن جنو بی افریقا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر

Fri Nov 14 , 2014
 پرتھ:آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کے دوران ہمسٹرنگ کا شکارہوگئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ کپتان مائیکل کلارک پہلے ون ڈے میں ایک دفعہ پھر ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے ہیں اور انھوں نے بیٹنگ میں جلد آﺅٹ ہونے کے بعد فیلڈنگ میں […]