شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوپا ڈو برازیل: فائنل کے پہلے میچ میں ایٹلیٹکومنیرو کی کروزیرو کو شکست

 بیلو ہوریزونٹے:ایٹلیٹکو منیرونے کوپا ڈوبرازیل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کروزیروکو شکست دے دی۔ ایٹلیٹکو منیرونے کوپا ڈوبرازیل کے فائنل کے پہلے لیگ میں کروزیرو کے خلاف0-2سے کامیابی حاصل کر0-1کی برتری حاصل کرلی۔ایٹلیٹکو منیروکے اسٹرائیکر ڈیاگو ٹریڈیلی نے کامیابی کے بعد کہا کہ ہم فائنل کے دوسرے لیگ میں ابھی کامیابی کا بھرپور دفاع کریں گے،ان کا کہناتھا کہ دوسرے میچ کے حالات ہمارے لیے سازگار ہوں گے۔ دوسری جانب کروزیروکے مڈفیلڈر ایورٹن ریبرو نے اپنی ٹیم کی شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں مقابلے کی لگن نظر نہیں آرہی تھی،ٹیم میںجارحانہ پن نظرنہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں اگلے میچ کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے، اور ہم فائنل کا نتیجہ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فائنل کا دوسرا میچ 26نومبر کو منیرو اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔