برسبین اوپن : لیٹن ہیوٹ نے راجر فیڈرر کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

برسبین: آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ نے سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر برسبین ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ برسبین میں کھیلے جانے والے فائنل میں فیڈرر اور ہیوٹ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ فیڈرر 2013کی ناکامیوں کا ازالہ 2014 میں بھی فتح کے ساتھ نہ کرسکے۔ہیوٹ نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور پہلا سیٹ چھ ایک سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں فیڈرر کو کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن سوئس کھلاڑی نے چھ چار سے سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔فیصلہ کن سیٹ میں ٹاپ سیڈ فیڈرر نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ہیوٹ نے ہوم گراونڈ اور ہوم کراوڈ کی موجودگی میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو چھ تین سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ یہ ہیوٹ کے کیرئیر کا29واںاور 2010 کے بعد پہلا ٹائٹل ہے۔

Next Post

یوروگوئے فٹبال ٹیم کے کھلاڑی میں کینسر کی تشخیص،کلب معاہد منسوخ

Mon Jan 6 , 2014
یورا گوئے: یوراگوئے کے معروف کھلاڑی سیبسٹین آریسو میں کینسر کی تشخیص کے بعد فٹبال کلب نے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔یوراگوئے میں اولمپیا فٹبال کلب کی انتظامیہ سے شکوہ کرتے ہوئے سیبسٹین آریسوں کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں نہ صرف کلب نے ان کی خدمات کو فراموش کیا بلکہ معاہدے کی منسوخی پر تین ماہ […]