حیدرآباد:جامعہ سندھ میںاقتصادیات اور سائیکالوجی شعبوں میں ایم فل کے داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے زبانی امتحانات 18 اور24 نومبر کولیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ اقتصادیات میں امیدواروں کے زبانی امتحان18 نومبرکو شعبے کے چیئرمین کے دفتر میں لیے جائیں گے جبکہ سائیکالوجی شعبے کے ایم فل کے زبانی امتحانات 24 نومبر کو شعبے کے ڈائریکٹر آفس میں صبح 09:30 بجے لیے جائیں گے۔
