اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں ذکاءاشرف کی برطرفی اور نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت پرعدالت نے وزیر اعظم اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست کی سماعت نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ عدالت میں درخواست میں فریق بننے کے لئے ون ٹین کے تحت درخواست کی سماعت ہوئی۔ ون ٹین میں فریق بننے کے لئے مرزا احمد سابق کمانڈر اور پی سی بی کے گورننگ باڈی کے ممبر نے اپنے وکیل عبد الرزاق رجب کے ذریعے دائر کی۔ وکیل نے موقف اپنایا ہے کہ پی سی بی کے رولز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان غیر آئینی طور پر پی سی بی کے آئین میں ترمیم کی جو کہ صدر پاکستان پیٹرن آف چیف کو کرنی چاہیے تھی۔ عدالت نے وفاق، وزیر اعظم، پی سی بی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور جلد جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
Next Post
بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار
Thu Feb 20 , 2014
بحرین: بحرین فارمولا ون ٹیسٹنگ ریس میں جرمن ڈرائیور تیز ترین قرار پائے۔بحرین میں فارمولا ون کی ٹیسٹنگ ریس ہوئی۔ دنیا بھر سے ڈرائیورز نے ریس میں جیت کے لیے خوب زور لگایا۔ جرمن ڈرائیور نائیکو ہلکنبرگ نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 36 اعشاریہ 8 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ اسپینش فرنینڈو آلانسودوسری، برطانوی ڈرائیور […]
