ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ، گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں ملوث رہنماؤں کی فہرست جاری

(ویب ڈیسک) ملک گیر احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر ہونیوالے پر تشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو تقصان پہنچانے، کارِسرکار میں مداخلت میں ملوثرہنماؤں اور کارکنوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ہنگامہ میں ملوث افراد کی جاری کردہ لسٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری، علی امتیاز وڑائچ، میاں عثمان اکرم، ملک وقار، عالیہ حمزہ، عالیہ شہزاد، رائے اسلم کھرل، ناصر سلطان، محمد مدنی، زبیر خان نیازی شامل ہیں۔ ان رہنماؤں کے علاوہ حسان نیازی، غلام محی الدین دیوان، صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تیار کردہ لسٹ میں شامل افراد کی گرفتاری کیلئے بڑا آپریشن کیا جائے گا۔