پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

کراچی کورنگی کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 2افراد دوران علاج دم توڑ گئے ،، دیگر کی حالت تشویشناک

اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی کے پلاسٹک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے ایک نغمے میں نوازشریف کو اڈیالہ بھجوانے

اسلام آباد (پی پی آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری جیسے سینئر رہنما اْس جیل پہنچ گئے جس کا نام پی ٹی آئی کے نغمے میں تھا۔پی پی آئی کے مطابق تحریک انصاف کی ٹاپ قیادت میں شامل رہنماؤں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے، جمشید اقبال چیمہ کو بھی اسی جیل میں سیل الاٹ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی خواتین رہنما بھی اسی جیل میں پابند سلاسل رہیں گی جن میں ملیکہ بخاری، فلک ناز چترالی اور مسرت جمشید چیمہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کو تحریک انصاف کے ایک نغمے “تبدیلی آئی رے” میں شامل کیا گیا تھا جس میں نوازشریف کو بھجوانے کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔