سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

القادر ٹرسٹ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت 2 ہفتے کیلئے منظور

اسلا م آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت 2 ہفتے کیلئے منظور کر لی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے لیے خصوصی ڈویڑن بینچ تشکیل دیا گیا تھا جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل تھے۔خیال رہے کہ منگل کو عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد دو روز تک حراست میں رکھے جانے کے بعد گذشتہ روز سپریم کورٹ نے عمران خان کو عدالت طلب کرتے ہوئے ان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی اور انھیں عدالتی تحویل میں پولیس لائنز ریسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے انھیں جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔