شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی کابینہ کی 9مئی کے واقعات پر فوج کے ترجمان کے بیان کی تائید

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کی 9مئی کے واقعات پر فوج کے ترجمان کے بیان کی تائید کی گئی۔پاکستان وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعے کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس کی جانب سے 9مئی کے واقعات پر فوج کے ترجمان کے بیان کی تائید کی گئی،اعلامیہ کے مطابق75سال میں جو ازلی دشمن نہ کرسکا،وہ شرپسندفارن فنڈڈ جماعت اور ان کے لیڈرز نے کیا۔کابینہ اجلاس نے صدر عارف علوی کے وزیراعظم کو خط کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ ثبوت ہے کہ صدر ریاست کے سربراہ سے زیادہ پارٹی ورکر نظر آرہے ہیں۔اجلاس نے 9 مئی کے واقعات کے خلاف مسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید وحمایت کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ’ریاست، آئین، قانون اور قومی وقار کے خلاف منظم دہشت گردی اورملک و ریاستی دشمنی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے اور آئین وقانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کرکے ملوث عناصر کو عبرت کی مثال بنایاجائے۔اجلاس نے چیف جسٹس کی جانب سے ’آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی‘ سمیت دیگر کلمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدل کی اعلی ترین کرسی پر بیٹھے شخص کا ایک کرپشن کے مقدمے میں یہ اظہار خیال ’عدل کے ماتھے پر شرمناک دھبہ ہے۔