شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوشش کی جائے گی عمران خان کی ضمانت منسوخ کروائی جائے: وزیرداخلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکو مت کی بھر پور کو شش ہو گی عمران خان کی ضمانت منسوخ کروائی جائے۔
وزیر داخلہ نے عمران خان کی ضمانت اور انھیں نو مئی کے بعد درج ہونے والے کسی بھی کیس میں 17 مئی تک گرفتار نہ کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس حکم کی کوئی نظیر نہیں ملتی لیکن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ ان کی ضمانت منسوخ کروائی جائے۔ جو کچھ ہوا عمران خان کے ایما پر ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے انھیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔رانا ثنا اللہ کا انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے ہم دو، تین روز تک انٹرنیٹ کی بندش کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب کیونکہ یہ معاملہ 17 مئی تک چلا گیا ہے اس لیے ہم وزیرِ اعظم سے اس بارے میں تجویز لیں گے اور اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرتے ہیں، وہ بھی موجود ہیں، لیکن اکثر افراد کو اس کی بندش سے نقصان ہو رہا ہے اس لیے اس پر نظرِ ثانی کریں گے۔