تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری

لاہور(پی پی آ ئی)تحریک انصاف کی سینئر رہنما یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری ہے، ڈاکٹرز نے ان کو 2 سٹی اسکین تجویز کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کو ایمبولینس کے ذریعے سٹی اسکین کیلئے سرجیکل ٹاور لے جایا گیا ہے، انہیں وہیل چیئر پر روم سے ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔اس سے قبل پنجاب پولیس یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے سروسز ہسپتال پہنچ گئی، لیکن خرابی صحت کے باعث میڈیکل بورڈ نے پولیس کو یاسمین راشد کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی۔پولیس نے اسپتال انتظامیہ کو مؤقف پیش کیا کہ یاسمین راشد کو ساڑھے11 بجے عدالت میں پیش کرنا ہے، تاہم ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا کہ یاسمین راشد کو سانس کی دشواری کے باعث آکسیجن لگا ہوا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ میڈیکل بورڈ ہی پی ٹی آئی رہنما کو چھٹی دے سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات طبیعت کی خرابی کے باعث یاسمین راشد سروسز ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج ہیں،یاسمین راشد کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Next Post

خاتون پولیس اہلکار سے مبینہ ہراسگی، صدر مملکت کا وفاقی محتسب کو تحقیقات کا حکم

Sun May 14 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر مملکت نے وفاقی محتسب کو اسلام آباد پولیس میں خاتون اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب انسدادِ ہراسگی خاتون پولیس اہلکار کی مبینہ ہراسگی کی تحقیقات اور 90 […]