پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مئی 14 پاکستانی جمہوریت کیلئے تاریخ ساز دن ہے، بلاول بھٹو

کراچی(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 14 مئی پاکستان اور جمہوریت کیلئے تاریخ ساز دن ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کے دن بینظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے میثاق جمہوریت کے دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر ثابت قدمی سے عمل کرنے سے ملک کے وقار میں اضافہ اور جمہوریت مضبوط ہو گی، آصف علی زرداری نے میثاق جمہوریت پر عمل کرتے ہوئے اختیارات پارلیمان کے حوالے کیے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے، آج پارلیمان پر حملے ہو رہے ہیں اور اس کے اختیارات کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ نیا آئین لکھا جا رہا ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی کو کسی صورت منظور نہیں، آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے، ریاست کے باقی اداروں کا فرض ہے کہ وہ پارلیمان کے منظور کردہ قانون پر عمل کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ میثاقِ جمہوریت کے جن نکات پر عمل نہیں ہوا ان پر عمل کیا جائے، بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی قربانیوں سے آئین اصل صورت میں بحال ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا مزید کہ آئین اصل صورت میں بحال ہونے سے جمہوریت سے نفرت کرنے والوں کی شکست تھی، ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے گڑھی خدا بخش آباد ہوا، گڑھی خدا بخش سے شہیدوں کے خون کی سرخی لے کر جمہوریت کا سورج طلوع ہوتا ہے۔