پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کا عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جی آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت نے کور کمانڈ ہاؤس (جناح ہاؤس)، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کے دورے کے دوران امن وامان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کر کے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔ تھوڑ پھوڑ والے تمام مقامات کی جیو فینسنگ کرائی جائے گی۔ جبکہ شرپسندوں کے خلاف تمام کیس انسدادہشت گردی کی عدالت میں چلائے جائیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جا نب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کسی گناہ گار کو نہیں چھوڑا جائے گا، شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ ہر شرپسند کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ جناح ہاؤس سمیت عسکری، سول و نجی املاک پر حملہ کرنے والے عناصر عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔جبکہ محکمہ پبلک پراسیکیوشن کو تمام کیسوں کا فوری ٹرائل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،کمشنر لاہور ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔