گلگت بلتستان/مظفر آباد(پی پی آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔قلات،خضدار اور گردنواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق خیر پور، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی اور چترال، دیر، سوات،کرم اور کوہستان میں بھی بارش متوقع ہے۔
Next Post
پی ڈی ایم کارکنان گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل
Mon May 15 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کارکنان ریڈزون میں داخل ہو گئے، پی ڈی ایم کارکن نعرے لگاتے ہوئے سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا،پی پی آئی کے […]
