پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ای او بی آئی پنشن میں کم و بیش20فیصد اضافہ متوقع

کراچی(پی پی آئی) ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کیلئے ایک خوشخبری یہ ہے کہ ان کی پنشن میں کم و بیش 20فیصد اضافہ کرکے اسے 10ہزار روپیتک کیا جارہا ہے لیکن یہ اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے اور بڑھائی گئی پنشن کا اطلاق یکم جولائی سے ممکن ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہ اورالاؤنسز میں ہر سال بجٹ میں اضافہ کیا جاتا ہے جبکہ ای او بی آئی پنشن ہر تین برس کے بعد بڑھتی ہے۔ ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کی کل پاکستان نمائندہ تنظیم ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا ہے کہ پنشن میں 2ہزار روپے کا آخری اضافہ تین سال قبل ہوا تھا۔نجی شعبہ کے کارکنوں کو ای او بی آئی پنشن محض ساڑھے آٹھ ہزار روپے ماہانہ ملتی ہے جس میں گزر بسر ایک طرف یومیہ اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں محنت کشوں کو آج بھی صحت کی سہولت سمیت سوشل سکیورٹی تک دستیاب نہیں، حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت کے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے اس لئے کم از کم پنشن کم از کم تنخواہ کے مساوی مقرر کی جائے یا پھر ای او بی آئی پنشن میں فوری طور پر معقول اضافہ کیا جائے۔