پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی

کراچی (پی پی آئی)پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن باولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 24 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔پی پی آئی کے مطابق  پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سندھ ٹین پن باولنگ کے صدر علیم آغا نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز اور مکس ٹیم شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کروا سکتے ہیں۔

Next Post

ٹیکس دہندگان کو اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرانے کی ہدایت

Sun Sep 24 , 2023
کراچی (پی پی آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان سے کہا ہے کہ اپنے سالانہ ٹیکس گوشوارے 30 ستمبرتک جمع کرادیں۔پی پی آئی کے مطابق  ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر کو 30ستمبر بروز ہفتہ کو رات 8بجے تک ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔