ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی منظوری

لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب حکومت نے 9 مئی کو آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کاروائی کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں نو مئی کو آرمی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔نگراں حکومت نے فوجی تنصیبات اور املاک پر حملہ کرنیوالے شرپسندوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کے فیصلے کی منظوری دیدی۔محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں شرپسندوں کیخلاف مقدمات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔نگراں وزیراعلیٰ نے حکام کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے اصل ذمہ داروں کی شناخت کیلئے تمام سیکیورٹی اداروں کے باہمی اشتراک پر زور دیا۔انہوں نے ملزموں، سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کیلئے مؤثر میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کردی۔نگراں وزیراعلیٰ نے گرفتار افراد پر الزامات کی تصدیق کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام کسی بھی بے گناہ کی گرفتاری نہ ہونے کو یقینی بنائیں، تمام شرپسندوں کیخلاف قانونی کارروائی کو پیشہ ورانہ طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔اعلیٰ سطح کے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 32 مقامات کی جیوفینسنگ کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے، تصاویر اور ویڈیوز میں چہرے سے شناخت کیلئے نادرا کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے۔