ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آدھی رات کو ان کیلئے عدالت لگائی: اعتزاز احسن

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لبرٹی سے کورکمانڈر ہاؤس تک ڈھائی گھنٹے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی،آئی جی پنجاب کو پکڑنا چاہیے کہ رکاوٹیں کہاں تھیں۔اپنے بیان میں اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو گزشتہ روزسپریم کورٹ دھرنے میں شریک نہیں تھے، مریم نواز، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ کے لہجے اور کلام کا مقصد کیا ہے؟انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ ان کا مقصد چیف جسٹس کو ہٹانا نہیں ہے؟انہوں نے کہاکہ یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آدھی رات کو ان کے لیے عدالت لگائی،اسی چیف جسٹس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی۔یہ لوگ اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے پر ان کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے،عدم اعتماد میں یہ لوگ چیف جسٹس کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اب یہ چیف جسٹس رہ جاتے ہیں تو ان کو موت نظر آتی ہے، شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز کی خواہش ہے ان کو نااہل کیا جائے۔