ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشیدگی سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے، بہتر ہے کہ معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے: فواد چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی سے پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے، اسی لیے بہتر ہے کہ معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے حراست میں لینے کے بعد سی آئی اے بلڈنگ کے ایک چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے جہاں حالات برے تھے، تین بائی چھ کا سیل ہے اور واش روم بھی وہیں ہے، دیگر قیادت اڈیالہ جیل میں ہے۔ فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ملک بھر میں آٹھ سے دس ہزار لوگ گرفتار ہیں، صحافی نے کہا کہ کل کہا گیا کہ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکٹریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آٹھ سے دس ہزار لوگوں کے خلاف مقدمات کیسے چلائیں گے،سیاسی درجہ حرارت بھی نیچے نہیں آ رہاہے، بہتر ہے معاملہ صلح صفائی کی طرف جائے۔