متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی پر مسترد

لاہور(پی پی آ ئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، فرخ حبیب اور میاں محمودالرشید سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نے عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پْر تشدد کارروائیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔انسداددہشت گردی عدالت لاہور نے فرخ حبیب، میاں محمودالرشید، فوادچوہدری، اعجاز چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں۔اے ٹی سی جج اعجاز بٹر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانتیں مسترد کیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔