ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لاہور ہائیکورٹ میں نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی جسے اعلیٰ عدالت نے منظور کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا، سابق وزیر مملکت کو نام سٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث دبئی جانے سے روکا گیا تھا۔