ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی 2 کیسز میں ضمانت منظور

اسلام آباد (پی پی آ ئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 2 کیسز میں ضمانت منظور کر لی گئی۔سابق وزیراعظم عمران خان کی اداروں میں بغاوت پر اکسانے اور اقدام قتل کے تحت درج مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے ضمانت میں 8 جون تک توسیع دی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی گئی، ایڈووکیٹ جنرل نے دوران سماعت استدعا کی کہ سیکرٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت نوٹس واپس لیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی بات درست ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے پھر دیکھ لیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔