ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عوام ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاتی تدابیر اپنائے: شیری رحمٰن

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) فاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے خبر دار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اگلے چند دنوں تک ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،عوام ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاتی تدابیر اپنائے۔ وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے عوام سے اپیل کرتے ہو ئے کہا کہ لوگ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے دوپہر کے وقت سائے دار جگہ میں رہیں، دھوپ میں جائے تو سر اور کندھے پر گیلا کپڑا رکھیں، ہلکا اور مکمل بازو والا لباس پہنیں، زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، اور براہراست دھوپ سے محتاط رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے، اس بڑھتی ہوئی گرمی میں ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، ہم نے صوبوں اور متعلقہ اداروں کو ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے گائیڈ لائینز بھیج دیں ہیں۔شیری رحمٰن نے کہا کہ اس گرمی کے دوران اگر زیادہ پسینہ آئے،چکر آئے، بیہوشی طاری ہو یا دیگر علامات ظاہر ہو تو جلد از جلد طبی امداد حاصل کرنے کیلئے قریبی ہیٹ ویو ریسپانس یونٹ یا ہسپتال سے طبی امداد حاصل کریں۔جب بھی درجات حرارت میں معمول سے زیادہ اضافہ ہو تو ان بنیادی احتیاتی تدابیر پر عمل کریں۔