سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان 23 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن میں ممبرالیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنراور توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل پیش ہوئے اور کہا ’عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ہائی کورٹ ہیں۔ممبر الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ’آپ اس کیس کو ایزی لے رہے ہیں، اتنے عرصے سے کیس پڑا ہے۔ گزشتہ سماعت پر بھی آپ بغیر وکالت نامہ پیش ہو گئے، پہلے ہم نے قابل ضمانت آرڈر جاری کیا تو کوئی پیش نہیں ہوا۔ آج پھر ہم ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیں گے۔رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے ان کے وکیل انور منصور پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ’اسد عمر زیر حراست ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے التوا لیا ہے تاہم ہماری تیاری دلائل کے لیے مکمل ہے۔جس پرممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آخری چانس ہے، ہم آپ کو 23 مئی کو سن لیتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو23 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔