سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے کبھی فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی: پرویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے کبھی فوج اورعوام میں فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی،عمران خان نے ہمیشہ فوج کوملکی سلامتی کیلئے ناگزیرقراردیا،پی ڈی ایم حکومت،فوج اورعوام میں جنگ کراناچاہتی ہے۔پی ٹی آئی صدرپرویزالٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں نہ تواپوزیشن ہے اورنہ ہی ممبران پورے ہیں،وہاں ماماجی کی عدالت لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔کورکمانڈرہاؤس پر حملے کے وقت آئی جی اورپنجاب پولیس کہاں تھی؟اصل قصوروارمحسن نقوی ہیں،سزا توانکو ملنی چاہئے حکومت نے جان بوجھ کرسرکاری اورفوجی تنصیبات کو بچانیکی کوشش نہیں کی۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی صاف اورشفاف انکوائری ہوئی توان میں حکومت کا خفیہ ہاتھ بینقاب ہو جائے گا۔عمران خان عوام کوٹھنڈاکرنے کی کوشش کررہے ہیں اورشہبازشریف بدستور آگ بھڑکانے میں لگے ہوئے۔ سپریم کورٹ کے سامنے مسلح جتھوں کوجمع کرکے حکومت نے اپنا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کیا،سپریم کورٹ ان پرفوری توہین عدالت لگائے۔فضل الرحمن اورمریم نوازسپریم کورٹ پرحملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرکے آئے تھے۔موجودہ حالات کا واحدحل الیکشن ہیں،بروقت الیکشن ہوجاتے تو حالات موجودہ خطرناک حد تک نہ پہنچتے۔