مجھے نہیں پتا میری والدہ کہاں ہیں: ایمان مزاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا میری والدہ کہاں ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں ایمان مزاری نے کہا ہے کہ جیل ڈاکٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں ان باتوں کی تصدیق ہوتی ہے جو میں کہہ رہی ہوں کہ وہ بہت بیمار ہیں۔اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں ایمان نے دعویٰ کیا کہ جب وہ والدہ کے لیے تھانہ سیکریٹریٹ گئیں تو وہاں انھوں نے والدہ کی چیخیں سنیں اور انھوں نے مجھے کہا کہ ’یہ مجھے مار رہے ہیں، تم یہاں سے جاؤ،انہوں نے الزم لگاتے ہو ئے دعویٰ کرتی ہیں کہ ایک مرد پولیس اہلکار نے انھیں مارا اور فرش پر گرا دیا اور گھسیٹ کر پولیس سٹیشن کے باہر لے گئے۔