نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سستا پیٹرول اسکیم پر عملدرآمد آئی ایم ایف کے تحفظات دور ہونے تک مؤخر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حکومت نے سستا پیٹرول اسکیم پر عملدرآمد آئی ایم ایف کے تحفظات دور ہونے تک مؤخر کر دیا ہے۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں نجی میڈ چینل سے گفتگو میں کہا کہ سستا پیٹرول اسکیم پر شاید ہم آئی ایم ایف کو اپنا مؤقف ٹھیک طرح بتا نہیں سکے، سستا پیٹرول اسکیم پرعملدرآمد آئی ایم ایف کے تحفظات دورہونے تک مؤخرکر دیا۔مصدق ملک نے روس سے تیل کی درآمد بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی خوشخبری سناتے ہو ئے ساتھ میں معاہدے کی تفصیلات فی الحال منظر عام پر لانے سے گریز کیا، کہا ابھی روس سے تیل کا ایک کارگو منگوا رہے ہیں۔ روس سے تیل کی درآمد بڑھنے سے قیمتوں میں واضح کمی ہوگی تاہم معاہدے کی کمرشل تفصیلات ابھی نہیں بتا سکتے۔وزیر مملکت پیٹرولیم نے کہا کہ ایک پالیسی موجودہ ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کی ہے، ریفائنریز میں 14 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کا معاملہ چند ماہ میں طے پا جائے گا۔ دوسری پالیسی نئی ریفائنریز لگانے سے متعلق ہے جو منظور ہو چکی۔ پرانی ریفائنریز کی اپ گریڈیشن سے متعلق وزارت خزانہ کے تحفظات دور کریں گے، ریفائنڑیز اپ گریڈیشن سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہوگا۔