اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالت نے پولیس کو شیریں مزاری اور فلک ناز کو 18 مئی تک کسی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ڈسٹرکٹ کورٹس سے رہائی کے بعد دونوں خواتین رہنما اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں اوراپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر فلک ناز اور شیریں مزاری اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہیں جبکہ متعلقہ عدالت (ڈسٹرکٹ کورٹ) نے انھیں ڈسچارج کرنے کا حکم دیا ہے۔دلائل سننے کے بعدعدالت نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو مزید کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے پولیس کو مقدمات کی تفصیل فراہمی کا حکم دے دیا۔زینب جنجوعہ نے استدعا کی کہ پنجاب پولیس کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات ایس ایس پی آپریشنز کے پاس ہوں گی وہ منگوانے کا آرڈر کیا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس مقدمات کی تفصیلات عدالت میں فراہم کرے۔ عدالت نے جمعرات تک غیر قانونی گرفتاری پر دیگر صوبوں کو بھی روک دیا اور سماعت کو جمعرات تک کے لیے اس کیس میں سماعت ملتوی کر دی۔