ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جب عمران خان چھوڑیں گے: علی زیدی

کراچی(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی،میں کوئی خاندانی سیاستدان نہیں ہوں،میری پرورش بھی عمران خان کی زیرسایہ ہوئی،میں کسی کو لیڈر نہیں مانتا،عمران خان نے ساری عمر تشد سے دور رہنے کی تلقین کی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ 23 سال پارٹی کو دیے ہیں۔ ہماری پارٹی کے اندر سے ایسی گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔علی زیدی نے جلاوگھیراوکرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اثاثوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں،ایم ایم عالم ایئر بیس پر کھرا جہاز جلا دیا گیا،شہدا کی یادگار جلائے جانے پر دکھ ہوا،ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت جلا دی گئی، جناح ہاوس تباہ کردیاگیا،تشدد کرنے والوں کو روک رہا تھاپھر بھی مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کردی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ فوج ہماری اور ہم فوج سے ہیں،تحریک انصاف اس دن چھوڑ دوں گا جب عمران خان چھوڑے گا،عمران خان کی زندگی میں پی ٹی آئی چھوڑانی ہے تو ماتھے پر گولی مار دو،عمران خان کے سوا کسی کو لیڈر نہیں مانتا،عمران خان نے ساری زندگی تشدد سے دور رہنے کی تلقین کی۔