پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں بڑی صنعتوں کی پیداوار رواں مالی سال میں تنزلی کا شکار

کراچی (پی پی آئی) پاکستان میں بڑی صنعتوں کی پیداوار رواں مالی سال کے مسلسل 7 مہینوں سے تنزلی کا شکار ہے، خاص طور پر برآمدی ٹیکسٹائل صنعت میں پیداواری عمل سست ہے۔ برآمدات میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی معاشی شرح نمو آنے والے مہینوں میں گرے گی، پی پی آئی کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیوں میں کمی سے بڑی تعداد لوگ بے روزگار ہو جائیں گے۔ یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی (مارچ تا جون) زیادہ متاثر ہوگی، جس کی وجہ صنعتوں کے لیے توانائی کی سبسڈی ختم کرنا اور روپے کی قدر میں کمی کے سبب خام مال کی بْلند قیمتیں اور توانائی کی زیادہ لاگت ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے نے بھی حال ہی میں پاکستان کی معاشی نمو مالی سال 2023 ؎کیلئے کم کر کے 0.5 فیصد رہنے کی نظرثانی شدہ پیش گوئی ہے