پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال آسٹریلیا سے سیریز کھیلے گی۔ پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کو سیریز میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ میچز کرانے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان اور آسٹرلیا کے درمیان سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے، پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا کو تجویز دی ہے کہ سیریز میں تین کی بجائے دو ٹیسٹ کرائے جائیں، تیسرے ٹیسٹ کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں تا کہ پاکستان کو ورلڈکپ 2015 کی تیاری کا زیادہ موقع مل سکے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹوجیمزسدرلینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سیریز کا میزبان ہے، فیصلہ اسے ہی کرنا ہے کہ کتنے میچز کھیلنے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ سیریز یواے ای میں ہو گی۔

Next Post

جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

Wed Jan 15 , 2014
کنگسٹن: سابق ورلڈ چیمپئن جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ وہ جمیکا میں اینٹی ڈوپنگ پینل کے سامنے پیش ہونگے۔ایک سو میٹر ریس کے سابق عالمی چیمپئن آصفا پاﺅل کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر جمیکن اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ایتھلیٹ کو کنگسٹن میں طلب کر لیا۔ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ گزشتہ سال جون میں […]