ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لینڈ کروزر اور موٹر سائیکل والے کیلئے پٹرول کی یکساں قیمت انصاف نہیں:سعد رضوی

لاہور(پی پی آئی) تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے عوام دشمن اقدامات ختم نہ کیے تو دھرنوں سے حکمرانوں کو گھر جانے پر مجبور کردیں گے۔پی پی آئی کے مطابق اپنے ایک بیان میں حافظ سعد حسین رضوی نے حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ کروزر اور موٹر سائیکل والے کیلئے یکساں قیمت پر پیٹرول کی فروخت معاشی انصاف نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ تو پہاڑ جتنا ہوتا ہے لیکن کمی چیونٹی کے برابر بھی نہیں کی جاتی۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے پر تو پاکستان میں عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں لیکن کم ہونے پر معمولی کمی کی جاتی ہے۔