سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کی انا کیلئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے، پیپلز پارٹی

شرپسندوں کو آڑے ہاتھوں لینا ضروری، ورنہ یہ حرکتیں معمول بن سکتی ہیں: مرتضیٰ وہاب
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ہے، عمران خان کی انا کیلئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔پی پی آئی کے مطابق مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ 9 مئی کو شرپسند جتھوں نے لا قانونیت مچائی، ملکی املاک، حساس اداروں کو نقصان پہنچایا، یہ ایک تکلیف دہ دن تھا، اس طرح کی شرپسندی پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لینا ضروری ہے ورنہ یہ حرکتیں معمول بن سکتی ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو اگر لگتا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے پر ہم خاموش رہیں گے تو ایسا نہیں ہے، ہم پہلے پاکستانی ہیں پھر کسی سیاسی جماعت کاحصہ ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب عمران خان اقتدار میں تھا اور اب جب نہیں ہے تو اس طرح کی باتیں کرتا ہے، یہ بات درست ہے کہ عوام مہنگائی میں گھری ہوئی ہے، جیسے ہی موقع ملا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی، 28 لاکھ خاندانوں کو بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے رقم دی جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کا کام جاری ہے۔