نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 13رکنی ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 13رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز کو دو صفر سے ہرانے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم جیسی رائیڈر کو روس ٹیلر کے بیک اپ کے طور پر ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران روس ٹیلر کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔ کیوی اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر (کپتان )،کورے اینڈرسن ،ٹرینٹ بولٹ ،ڈک بریسویل ،پیٹر فلٹن ،ہمیش ردر فورڈ ،جیسی رائیڈر ،ایش سودھی ، ٹم ساﺅتھی ،روس ٹیلر ،نیل وینگر ،بی جے واٹلنگ ،کین ولیمسن شامل ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6فروری سے آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔

Next Post

برازیل : فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

Mon Jan 27 , 2014
ساﺅپالو: فیفا ورلڈ کپ 2014کے میزبان ملک برازیل کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ۔ ہزاروں افراد نے گزشتہ روز سڑکوں پر آکر میگا ایونٹ کے انعقاد کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ برازیلی حکومت ورلڈ کپ کے ایونٹ پر 14بلین ڈالرز کی رقم خرچ کررہی ہے جبکہ اس رقم سے پورے ملک میں ہسپتالوں اور […]