ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 9مثبت کیسز رپورٹ،ایک مریض جاں بحق

اسلام آباد (پی پی آ ئی) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وا ئرس کے مزید 9مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار957افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.30فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا،جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔

Next Post

علی زیدی اور فردوس شمیم نقوی اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل

Thu May 18 , 2023
کراچی (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کو کراچی سے جیکب آباد جیل منتقل کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ سندھ نے 2 روز قبل علی زیدی کی طبیعت ناسازی کے باعث گھر کو سب جیل قرار دے کر انہیں […]